سلسلے کے بعد کوئی سلسلہ روشن کریں
اک دیا جب ساتھ چھوڑے دوسرا روشن کریں

اس طرØ+ تو اور بھی Ú©Ú†Ú¾ بوجھ ہو جائے Ú¯ÛŒ رات
کچھ کہیں کوئی چراغ واقعہ روشن کریں

جانے والے ساتھ اپنے لے گئے اپنے چراغ
آنے والے لوگ اپنا راستہ روشن کریں

جلتی بجھتی روشنی کا کھیل بچوں کو دکھائیں
شمع رکھیں ہاتھ میں گھر میں ہوا روشن کریں

آگہی دانش دعا جذبہ عقیدہ فلسفہ
اتنی قبریں ہائے کس کس پر دیا روشن کریں

شام یادوں سے معطر ہے منور ہے ظفرؔ
آج خوشبو کے وضو سے دست و پا روشن کریں
ظفر گورکھپوری